حکومت کا جماعت اسلامی کی قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم، ناقابل عمل پر وضاحت کی یقین دہانی
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے جماعت اسلامی کی قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم اور ناقابل عمل تجاویز پر وضاحت کی یقین دہانی کرادی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے دفتر میں جماعت اسلامی اور حکومتی وفود کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سے متعلق مذاکرات ہوئے۔
جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی جبکہ دیگر ارکان میں فراست شاہ ، نصر اللّٰہ رندھاوا ودیگر شامل تھے۔
حکومتی وفد کی قیادت احسن اقبال نے کی جبکہ دیگر ارکان میں سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل تھے۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پیٹرولیم لیوی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
احسن اقبال نے جماعت اسلامی کے وفد کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر کہا کہ حکومت قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم اور ناقابل عمل تجاویز پر وضاحت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز پر متعلقہ اداروں سے رائے لے کر 3 دن میں مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کریں گے۔
PNP
Comments are closed.