وزیر داخلہ سندھ کا ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ، عارف ساقی سے مبینہ بدسلوکی کی رپورٹ طلب
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ کرکے جامعہ کراچی کے استاد عارف ساقی سے مبینہ بدسلوکی اور انہیں حبسِ بےجا میں رکھنے کے واقعے کی تفصیلات اور رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے وقار، عزت اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اساتذہ کو قانونی یا حفاظتی معاونت کی ضرورت ہو تو پولیس ہر ممکن تعاون کرے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
PNP
Comments are closed.