by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ

— فائل فوٹو

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نیٹ ورک نے سہ ماہی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے دعوی کیا ہے کہ شہر کے 70 فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، اس وقت شہر میں صرف 30 فیصد نیٹ ورک میں لوڈشیڈنگ ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا انحصار بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہہ ماہی جائزے میں انفرادی طور پر فیڈرز میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورنگی، اورنگی ٹاؤن، جمشید ٹاؤن کے متعدد فیڈرز ہائی لاس سے میڈیم لاس پر ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال بجلی چوروں کے خلاف تقریباً 5 ہزار کارروائیاں کیں، 44 ہزار کلو گرام سے زیادہ غیر قانونی تار بجلی نیٹ ورک سے ہٹائے گئے۔



PNP

Comments are closed.