by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور کے نوجوان رنر کا اسکردو کی جانب سفر 16 روز بعد بھی جاری

لاہور کے نوجوان رنر فیضان احمد کا 16 روز بعد بھی اسکردو کی جانب سفر جاری ہے۔

فیضان احمد 16 روز دوڑنے کے بعد رائے کوٹ برج کے قریب پہنچ گئے ہیں، انہوں نے آج چلاس سے اپنی رننگ کا آغاز کیا تھا۔

نوجوان رنر کو چلاس سے رائے کوٹ کی جانب دشوار رننگ میں اپ ہل دوڑنا پڑا تھا، انہیں اگلے چند روز مزید دوڑ کر 208 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔

فیلکن ٹرائیتھلون کلب کی نمائندگی کرنے والے فیضان دوڑ کر لاہور سے اسکردو کا سفر کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.