نگرپار، ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی
نگرپار میں ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، حادثے میں 4 افراد زخمی ہیں۔
جاں بحق افراد میں حاملہ خاتون، 2 تیماردار اسپتال عملے کے 4 ملازمین بھی شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلنڈر فٹ کرنے کے دوران اچانک دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بنیادی مرکز صحت میں کھڑی ایمبولینس میں دھماکا ہوا۔ زخمیوں کو سول اسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا۔
PNP
Comments are closed.