by Rao Imran Suleman
Rao Nama

موجودہ 4 صوبوں پر چند خاندانوں کا راج، اسٹیٹس کو قائم ہے: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار

کراچی (پی این پی) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ جو ریڈ لائن ہے یہ بظاہر سندھ صوبے میں تو نہیں بنے گی لگتا یہی ہے کہ یہ اب کراچی صوبے میں بنے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں قومی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ 4 صوبوں پر چند خاندانوں کا راج ہے اور اسٹیٹس کو قائم ہے، یہ بات ماننی پڑے گی ہم معاشی، سیاسی، شراکتی طور پر خود مختار نہیں، اٹھارہویں ترمیم آئی اور سمجھا گیا خود مختار صوبوں سے بہتری آئے گی مگر ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی ترمیمی بل دے دیا ہے جس کے مطابق بلدیاتی اداروں کے اختیارات طے ہوں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ اے آئی کا دور ہے دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے لیکن ہم آج تک ایک نظام کا نفاذ نہیں کرسکے اور اس پر بحث کر رہے ہیں، سندھ میں 6 ڈویژن ہیں، انہیں شمالی ، وسطی ، جنوبی ، مغربی ، مشرقی سندھ بنادیں اور کراچی کو بھی خصوصی سندھ بنادیں۔

 ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مارشل لا دور جیسے بھی ہوں ان میں مقامی حکومتیں قائم ہوئیں جب بھی جمہوری حکومتیں آئیں  انہوں نے مقامی حکومتوں کانظام ختم کیا، کسی سیاسی جماعت کے منشور میں صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کا ذکر نہیں ہے۔

 فاروق ستار نے مزید کہا کہ پورے ملک میں یا جن علاقوں میں نئے صوبوں کی ڈیمانڈ ہے وہاں عوامی ریفرنڈم کرایا جائے۔



PNP

Comments are closed.