by Rao Imran Suleman
Rao Nama

یہ تاثر غلط ہے کہ میرے پاس پاسپورٹ ہی نہیں تھا، رضا اللہ

رضااللہ کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج مجھے پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا۔ فوٹو: رائٹرز 

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے خلاف نویں نمبر پر 63 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کے ساتھ طوفانی 81 رنز کی اننگز کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز رضا اللہ کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ان کا پاسپورٹ نہیں بنا ہوا تھا اور جب انھیں انگلینڈ طلب کیا گیا تو بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر ان کا پاسپورٹ بنوایا۔

اپر دیر میں پیدا ہونیوالے نوجوان فاسٹ بولر جو قائد اعظم ٹرافی پشاور ریجن کیلئے کھیلے، ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ان کا پاسپورٹ بن گیا تھا اور وہ جاپان میں ہونیوالے ایشین گیمز کی تیاری کر رہے تھے، جب انھیں لاہور میں واقع پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بتایا گیا کہ وہ انگلینڈ جا رہے ہیں۔

رضا اللہ کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج مجھے پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا اور وہ اللّٰہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے بولرز کے خلاف رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

فاسٹ بولر رضا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اننگز اوپن بھی کر چکے ہیں۔21 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر کا کہنا تھا کہ انھیں انگلش بولرز کو اٹیک کر کے بلے باز ی کر نے میں لطف آیا، جب ان سے سوال ہوا کہ انھوں نے کوچ سے اوپری نمبروں پر بیٹنگ میں جا نے کیلئے کہا، تو مسکراتے ہوئے بولے یہ میرا پہلا ٹیسٹ ہے، میں ایسا کیسے کر سکتا تھا، لیکن اب اعتماد ملا ہے، کوچ نے مجھے بیٹنگ کرتے دیکھا بھی ہے، مستقبل میں ضرور ایسا سوچوں گا اور ضرورت محسوس ہوئی تو کوچ سے بات بھی کروں گا۔

رضا اللہ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اوپنر شان مسعود ، اذان اویس اور کپتان بابر اعظم کے بعد اننگز میں پاکستان کیلئے چوتھی نصف سینچری اسکور کی تھی اور فاسٹ بولر محمد عباس کے ساتھ نویں وکٹ پر 121 رنز جوڑ کر نا صرف پاکستان کو اننگز کی شکست سے محفوظ رکھا، بلکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دینے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جہاں محمد عباس نے کیرئیر کی بیسٹ 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔



PNP

Comments are closed.