by Rao Imran Suleman
Rao Nama

 پولیس اہلکار کی خاتون سے  زیادتی،7 دن بعد مقدمہ درج ہوا ، ابھی تک ملزم کو گرفتارنہیں کیا گیا : متاثرہ کی دہائی 

 کراچی ( پی این پی ) کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا کے تھانے کے اہلکار نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست کے باوجود 7 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا تاہم ملزم پولیس اہلکار کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

متاثرہ خاتون نے ’’جیو نیوز ‘‘سے گفتگو میں پولیس پر پیٹی بھائی کو بچانے کا الزام عائد کیا ہے۔خاتون کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نور نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، واٹس ایپ پر کالز کر کے بھی دھمکیاں دیں۔ہ کئی روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے میڈیکل بھی نہیں کروایا۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزم پولیس اہلکار تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کے شعبہ آئی ٹی میں تعینات ہے۔

متاثرہ خاتون ملزم پولیس اہلکار کی اہلیہ کی دوست ہے، ملزم دھوکے سے اپنے گھر لے کر گیا، گھر پہنچی تو ملزم کی اہلیہ موجود نہیں تھی، اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار نے زیادتی  کی۔

دوسری جانب تفتیشی پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.