by Rao Imran Suleman
Rao Nama

متوقع بارشوں کے پیش نظر سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایمرجنسی نافذ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

واٹر کارپوریشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی واٹرنگ پمپس، مشینری اور دیگر ضروری وسائل کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کے بہاؤ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ شہری تیز بارش اور ہواؤں کے دوران درختوں اور ہورڈنگز کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔



PNP

Comments are closed.