by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیویارک دنیا کا نمبر ون اسپورٹس سٹی قرار

اسکرین گریب

عالمی اسپورٹس شہروں کی 2026ء کی رینکنگ جاری کر دی گئی، نیویارک دنیا کا نمبر ایک اسپورٹس سٹی قرار دیا گیا ہے۔

سوئس ادارے برسن کی اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں پیرس دوسرے، لاس اینجلس تیسرے نمبر پر ہے۔

عالمی اسپورٹس شہروں کی رینکنگ میں لندن چوتھے اور میڈریڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

پیرس مسلسل 3 سال نمبر ایک رہنے کے بعد 2026ء کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ نیویارک نے گزشتہ رینکنگ میں تیسرے نمبر سے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

نیویارک کی رینکنگ میں بہتری کی بڑی وجوہات میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا ورلڈ کپ فائنل شامل ہیں۔

برسن رینکنگ میں دنیا کے کھیلوں سے مضبوط تعلق رکھنے والے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے، فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہے۔

فہرست میں بارسلونا چھٹے، میلان ساتویں، لوزان آٹھویں، مانچسٹر 10 ویں، واشنگٹن 11 ویں، میامی 12 ویں، ٹوکیو 16 ویں، سڈنی 24 ویں اور دبئی 29 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں ممبئی 51 ویں، نئی دہلی 65 ویں، ریاض 68 ویں، کیپ ٹاؤن 85 ویں، جدہ 98 ویں اور ساپورو 99 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں ماہرین، اسپورٹس میڈیا اور عالمی کھیلوں کے رہنماؤں کی آراء شامل کی گئی ہیں، رینکنگ میں سوشل میڈیا اور میڈیا کوریج کے تجزیے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.