ہاتھ نہ ملانے والے بھارتی کپتان کو عباس آفریدی نے لگاتار 5 چھکے لگادیے
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے ایک سنسنی خیز میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان کرونل پانڈیا اور پاکستان کے کپتان عباس آفریدی کے درمیان ٹاس کے موقع پر روایتی مصافحہ نہ ہوا۔
مشن روڈ گراؤنڈ مونگ کوک میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔
یاد رہے کہ اس طرح کا واقعہ 2025ء کے ایشیا کپ کے دوران بھی پیش آ چکا ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے، جس میں ششانک سنگھ کے 40 رنز شامل تھے۔
بھارتی کپتان کرونل پانڈیا کے لیے یہ میچ انتہائی مایوس کن رہا، وہ بیٹنگ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی اننگز کے دوران بھارتی کپتان کرونل پانڈیا جب گیند کروانے آئے تو ان کا سامنا پاکستان کے کپتان عباس آفریدی سے ہوا، اس دوران عباس نے مسلسل پانچ گیندوں پر 5 چھکے لگا کر بھارتی کپتان کا غرور خاک میں ملا دیا۔
بھارتی کپتان کے اس اوور میں پاکستانی بیٹرز نے مجموعی طور پر 31 رنز بنائے۔
پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔
عباس آفریدی نے محض 8 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور انہیں شاندار کارکردگی پر ’پلیئر آف دا میچ‘ قرار دیا گیا۔
PNP
Comments are closed.