by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد، غریب، امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا

پاکستان میں غربت کی شرح میں 2025ء میں 29 فیصد ہوگئی، امیر اور غریب کے درمیان معاشی فرق بھی بڑھ گیا۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019ء میں قومی سطح پر غربت کی شرح 22 فیصد تھی، جس میں 2025ء تک 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک نے غربت میں اضافے کی وجہ مہنگائی اور اشیاء ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں، وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور مزدوروں کی کم ہوتی آمدن کو قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ان عوامل کا سب سے زیادہ بوجھ کم آمدنی والے گھرانوں پر پڑا، پاکستان میں 2024ء کے دوران7 کروڑ26 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے رہے۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں امیر اور غریب کے درمیان معاشی عدم مساوات میں اضافے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ عدم مساوات جانچنے کے انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 2018ء میں 28 اعشاریہ 4 تھا، جو 2025 میں 32 اعشاریہ 7 ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدن والے افراد کی شرح 23 فیصد یعنی 5 کروڑ 76 لاکھ سے زائد آبادی ریکارڈ کی گئی۔



PNP

Comments are closed.