by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران مخالف بیانیہ مسترد

تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف بیان دینے پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا ایران کی جنگ، فوجی جوہری پروگرام اور پراکسیز سے متعلق بیانیہ گمراہ کن ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ ایران نے نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل نے جارحیت کا آغاز کرکے شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے کے لیے معمولی اخلاقی جرات کا بھی مظاہرہ نہیں کیا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے اتحادی گروہ آزاد ہیں اور اپنے مقاصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جبکہ ایران کا کوئی فوجی جوہری پروگرام نہیں اور اس حوالے سے اسرائیلی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

ایرانی ترجمان نے جرمنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جرمنی غنڈہ گردی کے خلاف امن اور اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی کو اپنی پالیسیوں کا بوجھ خطے کے ممالک پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

PNP

Comments are closed.