by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاکی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

— فائل فوٹو 

پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا کے خلاف ہاکی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

جنوبی کوریا پاکستان کے دورے پر 4 میچز کی سیریز کھیلے گی، تمام میچز نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست اور آخری میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان ہاکی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کی منظوری دے دی۔



PNP

Comments are closed.