by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: سرجانی میں مدرسے کی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

کراچی( پی این پی ) سرجانی ٹاؤن میں مدرسے جانے والی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 15 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی تھی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نجف علی نے گلی میں طالبہ سے نازیبا حرکت کی اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.