by Rao Imran Suleman
Rao Nama

40 سال سے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والے شاہ محمود قریشی کو ناحق قید رکھنا شرمناک اور افسوسناک ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (پی این پی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے یہ اس رجیم کی بے حسی اور بے شرمی کی انتہا ہے کہ شاہ محمود قریشی   جو ملک کی ایک نہایت معتبر سیاسی و روحانی شخصیت ہیں  کو اس عمر میں بھی مسلسل ناانصافی کا سامنا ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا شاہ محمود قریشی  کے خلاف قائم بیشتر مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے  مگر باقی ایک دو مقدمات سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جا رہے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے مناسب علاج فراہم کیا جائے  اور ان کے مقدمات فوراً سماعت کے لیے لگا کر رہا کیا جائے۔یہ ظلم کی انتہا ہے، ناقابلِ قبول اور ناقابلِ معافی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا 25 دن سے زائد ہوگئے ہیں جنید اکبر خان کہاں ہیں؟ فوری طور پر سامنے لایا جائے، یہ آئین و قانون کا معاملہ ہے، کوئی مذاق نہیں، قوم کو جواب دیا جائے، بنیادی حقوق کی پامالی بند کی جائے۔ عمران خان کی بہنیں اور اہلیہ اس وقت سخت ترین قید میں ہیں، یہ بزرگ خواتین عظیم قربانیاں دے رہی ہیں، مزاحمت کی داستان رقم کر رہی ہیں ان بزرگ خواتین کی جدوجہد کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا شاہ محمود قریشی  40 سال سے سیاست میں ہیں، بطور وزیر خارجہ دو بار پاکستان کی دنیا بھر میں نمائندگی کر چکے ہیں، پارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہی اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں، شاہ صاحب کو اس طرح ناحق قید رکھنا شرمناک اور افسوسناک ہے یہ وقت بھی گزر جائے لیکن تاریخ اور پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولے گی۔



PNP

Comments are closed.