by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ریاض ایئرپورٹ کے قریب آگ کے شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آگ کے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے دیکھا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی سہ پہر سعودی دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے کے قریب دھوئیں کے بادل دیکھے۔

اے ایف پی نے فلائیٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ہوائی اڈے کے قریب آرامکو کے ایندھن کے ایک ٹینک میں آگ لگنے سے دھواں بھی اٹھتا دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائر فائٹرز اس مقام پر آگ بجھانے میں مصروف تھے، جبکہ اس واقعے کے باعث ہوائی اڈے پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سمیت نمایاں خلل پیدا ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی سرکاری میڈیا آفس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

اس سے قبل فرانسیسی خبر ایجنسی ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ریاض میں آج صبح 2 دھماکے سنے گئے تھے، دھماکوں کی آوازیں سعودی حکام کی جانب سے دارالحکومت میں فضائی حملے کی پہلی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد سنی گئی تھیں۔

PNP

Comments are closed.