by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی :منگھوپیر غازی گوٹھ میں دہشتگردوں کی سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں 2 دہشتگردہلاک

 کراچی ( پی این پی )سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے منگھوپیر غازی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندونستان سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔



PNP

Comments are closed.