by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسجد الحرام کے معروف مؤذن شیخ ابراہیم المدنی دار فانی سے کوچ کر گئے

 

مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے ہیں۔

سعودی میڈیا اور حرمین شریفین سے متعلق ایکس اکاؤنٹس پر شیخ ابراہیم المدنی کی وفات کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں اور حرمین سے عقیدت رکھنے والے افراد میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جاری کردہ بیانات کے مطابق مرحوم شیخ ابراہیم المدنی کی پوری زندگی عبادت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول میں گزری۔ وہ اکثر مسجد الحرام کی ’مکبریہ‘ میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور یاد الٰہی میں مشغول رہتے تھے۔ ان کی دینی خدمات اور پرخلوص وابستگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.