by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے، جنرل امیر حاتمی

اپنے بیان میں جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اور قوم نے دشمنوں کے خلاف مزاحمت اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، ایرانی سرزمین کی سلامتی اور سالمیت پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں ایرانی قوم نے جارحیت اور دشمن کی زیادتی کے خلاف متحد ہو کر مزاحمت کی، مسلح افواج نے ایمان، تجربے اور صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا۔

ایرانی کمانڈر ان چیف کے مطابق مسلح افواج آسمان، زمین اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

PNP

Comments are closed.