حاملہ خاتون پر پولیس اور کزنز کا تشدد، حمل ضائع ہو گیا
لاہور( پی این پی)رائے ونڈ کے علاقے مسلم نگر کی رہائشی حاملہ خاتون پر پولیس اور کزنز کی جانب سے بد ترین تشدد کیا گیا ۔
متاثرہ خاتون ارم کے مطابق میرے خاوند اور میرے کزنز کے درمیان گاڑی کے لین دین پر جھگڑا تھا، میرے کزن علی حسن اور عمران یوسف کے ہمراہ پولیس ہمارے گھر آئی۔خاتون نے بتایا ہے کہ میرے کزنز اور پولیس نے تشدد کر کے میرا بچہ ضائع کرا دیا، پولیس واقعے کی درخواست بھی نہیں لے رہی اور الٹا میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئی ہے۔متاثرہ خاتون ارم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔دوسری جانب الٹرا سائونڈ رپورٹ میں خاتون کا حمل ضائع ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
PNP
Comments are closed.