by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لکی مروت میں 2 لاشیں برآمد

—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے گل باز دہقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر 2 لاشیں ملی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.