بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ماسکو میں روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ساتھ چینی اور روسی وزرائے اعظم کے 29 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ اور میخائل میشوسٹن نے چین روس سرمایہ کاری اور توانائی تعاون کمیٹی، چینی اور روسی وزرائے اعظم کے باقاعدہ اجلاسوں کی کمیٹی، شمال مشرقی چین اور روس کے مشرق بعید کی بین الحکومتی تعاون کمیٹی اور افرادی تعاون سے متعلق چین۔روس کمیٹی کے نمائندوں کی ورک رپورٹس سنیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کی کمیٹیوں کے کام کی مکمل توثیق کی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور روس کے درمیان عملی تعاون ایک دوسرے کے فوائد کی تکمیل کرتا ہے اور اس میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ فریقین کو تعاون کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنانا چاہئے، زراعت اور توانائی جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مستقل طور پر فروغ دینا چاہئے اور ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہئے۔ ملاقات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے چین اور روس کے وزرائے اعظم کے 29 ویں باقاعدہ اجلاس، چین روس سرمایہ کاری تعاون منصوبے کے خاکہ کے نئے ورژن سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، کیمیائی صنعت، گرین کنسٹرکشن، میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو، سرحد پار کارگو نقل و حمل اور شہریوں کے تبادلوں کی سہولت کے شعبوں میں متعلقہ تعاون کمیٹی کے اجلاسوں کے منٹس اور تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔
Trending
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
- بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
- ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
- میرے لیے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، قصور بنتا ہے تو وزارت قربان کردوں گا، مصطفیٰ کمال