by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشین گیمز: افغانستان کیخلاف کرکٹ میچ بارش کی نذر، بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

فوٹو بشکریہ کرک انفو

ایشین گیمز 2026ء میں بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا دوسرا کوارٹر فائنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

جاپان میں شیڈول بھارت اور افغانستان کا کوارٹر فائنل بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہو سکا۔

بھارت کی ٹیم نے بہترین رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز 2026ء میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا کوارٹر فائنل میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے میچ کو منسوخ کر دیا تھا اور یوں پاکستان بہترین رینکنگ کی وجہ سے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔



PNP

Comments are closed.