by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فلائی دبئی کی پرواز میں چاقو حملہ، امارات نے تحقیقات کا حکم دے دیا

 متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز ایف زیڈ 1073 میں پیش آنے والے چاقو حملے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق پرواز کے دوران کاک پٹ میں جھگڑے کے بعد طیارے کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

اماراتی حکام کے مطابق تحقیقات میں واقعے کے مکمل حالات اور اس کے ممکنہ محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا واقعے کا تعلق کسی عسکریت پسند سرگرمی سے تھا یا یہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت پیش آیا۔

حکام اس پہلو کا بھی جائزہ لیں گے کہ آیا واقعے میں کسی فرد کو ہدایات یا معاونت حاصل تھی۔

متحدہ عرب امارات کے عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا قانونی اختیار اماراتی حکام کے پاس ہے کیونکہ متعلقہ ایئر لائن متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ہے۔

حکام کے مطابق اماراتی قانون کے تحت طیارے میں ہونے والے جرائم پر ملکی قانون کا اطلاق ہوسکتا ہے، چاہے واقعہ متحدہ عرب امارات کی حدود سے باہر پیش آیا ہو۔

PNP

Comments are closed.