کراچی(پی این پی) سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس سال 2025-26 کے لیے زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کردی ہے۔
اس حوالے سے سندھ ریونیو بورڈ نے سرکلر نمبر 2/2026 جاری کردیا، جس کے مطابق ٹیکس دہندگان کو پہلے 30 ستمبر 2026 تک زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانا تھا۔ٹیکس دہندگان اب 31 اکتوبر 2026 تک اپنے زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کراسکیں گے۔ اس طرح سندھ حکومت کی جانب سے ریٹرن جمع کرانے والوں کو ایک ماہ کی اضافی مہلت دے دی گئی ہے۔زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لیے فارم AIT-03 استعمال ہوگا، جبکہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر تک زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرا کے جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچ سکتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.