جنوبی کوریا کا 2030ء کی دہائی میں جوہری آبدوزیں بنانے کا اعلان
جنوبی کوریا نے 2030ء کی دہائی کے وسط تک جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں تیار کرنے کا منصوبہ ظاہر کردیا ہے، ساتھ ہی شمالی کوریا کے ساتھ اعتماد سازی اور مذاکرات کی بحالی پر بھی زور دیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے مسلح افواج کے دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید جدید بنائے گا، جس میں جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کی تیاری اور میزائل دفاعی نظام کو بہتر بنانا شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ جوہری آبدوزوں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور ہائی انرجی لیزر انٹرسیپٹرز بھی نصب کیے جائیں گے۔
صدر لی جے میونگ کے مطابق دفاعی منصوبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو وسعت دینا، مستقبل کی جنگی ضروریات کے مطابق فوج کی تنظیم نو اور میزائل خطرات کی نشاندہی و روک تھام کے لیے ملک کے تین سطحی دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت جزیرہ نما کوریا میں فوجی کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور شمالی کوریا کے ساتھ اعتماد کی بحالی کے لیے کوششیں کرے گی۔
PNP
Comments are closed.