by Rao Imran Suleman
Rao Nama

روپے کی قدر میں بہتری انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

کراچی (پی این پی) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 277.07 روپے سے کم ہوکر 277.06 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 278.93 روپے ، یورو 1.56 روپے سستا ہوکر 313.87 روپے ، برطانوی پاونڈ  31 پیسے  سستا  ہوکر 370.27 روپے ، یو اے ای درہم 3 پیسے کم ہوکر 76.23 روپے کا ہوگیاجبکہ سعودی ریال  74.46 روپے پر برقرار رہا۔



PNP

Comments are closed.