نجی بینک میں واردات،لاکر سے 80تولہ سونا غائب
ملتان (پی این پی)ملتان کے نجی بینک میں انوکھی واردات،خاتون کسٹمر کے لاکر سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا 80تولہ سونا غائب ہوگیا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق لاکر سے سونا غائب ہونے کے بعد بینک منیجر بھی فرارہوگیا،کچھ دن پہلے لاکر چیک کرنے آئے تو چابی نہیں لگ رہی تھی،آج بینک آکر لاکر چیک کیا تو خالی تھا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کرلیا،پولیس نے سونا غائب ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
PNP
Comments are closed.