کینیڈا سپر 60 کے سیمی فائنل میں کرکٹ کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جس نے کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور شائقین کو حیران کر دیا۔
ٹورنٹو سکسرز اور مسی ساگا ماسٹرز کے درمیان سیمی فائنل میں امریکی فاسٹ بولر علی خان نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو خطرناک باؤنسر کرایا۔
گیند پولارڈ کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوئی وکٹ کیپر کو بھی عبور کر گئی اور بغیر بیٹر کو چھوئے سیدھی باؤنڈری پار کر گئی۔
ابتدائی طور پر یہ گیند شاندار چھکا دکھائی دی، تاہم امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیتے ہوئے باؤنڈری کے 4 رنز بھی دے دیے، یوں ٹورنٹو سکسرز کو مجموعی طور پر 5 رنز ملے۔
کرکٹ کے قوانین کے مطابق 6 رنز اسی صورت میں دیے جاتے ہیں جب گیند بیٹ یا بیٹر کے دستانے سے لگنے کے بعد بغیر ٹپے کے باؤنڈری پار کرے، چونکہ پولارڈ نے گیند کو بالکل نہیں چھوا تھا، اس لیے اسے چھکا قرار نہیں دیا جا سکتا تھا۔
گیند وائیڈ ہونے کے باعث باؤنڈری تک براہِ راست پہنچنے پر ایک وائیڈ رن کے ساتھ مزید 4 باؤنڈری رنز دیے گئے۔
اس غیر معمولی واقعے نے کمنٹیٹرز اور شائقین کی خاص توجہ حاصل کی، کیونکہ گیند بولر کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد نہ بیٹر سے ٹکرائی اور نہ ہی زمین پر لگی اور براہِ راست باؤنڈری پار کر گئی۔
ٹورنٹو سکسزر نے سیمی فائنل میں مسی ساگا ماسٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر کینیڈا سپر 60 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
PNP
Comments are closed.