by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی محسن نقوی سے ملاقات

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے ملاقات ہوئی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے، افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل گوتریس نے کہا کہ دنیا کے امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

بعد ازاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگئے۔



PNP

Comments are closed.