by Rao Imran Suleman
Rao Nama

90 کلو میٹر طویل صحرائی ریلی 16 اکتوبر سے شروع ہو گی

—فائل فوٹو 

جھنگ کے صحرا میں سیزن کی پہلی آف روڈ ریلی 16 سے 18 اکتوبر تک منعقد ہو گی جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 90 کلو میٹر طویل ٹریک تیار کر لیا ہے۔

دشوار گزار راستوں اور خطرناک موڑوں نے ٹریک کو مزید چیلنجنگ بنا دیا ہے۔

نادر مگسی سمیت 50 سے زائد ڈرائیورز نے ریلی میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے، مقابلوں میں اسٹاک، پریپیئرڈ، خواتین اور سینئر ڈرائیورز کی کیٹیگریز شامل ہوں گی۔

3 روزہ ایونٹ میں موٹر سائیکل سوار بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے جبکہ کبڈی، والی بال اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ 

ریلی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔



PNP

Comments are closed.