اسلام آباد میں عمان کے وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی وزارتِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا 8 واں اجلاس بھی آج منعقد ہو گا۔
اسحاق ڈار اور عمان کے وزیرِ خارجہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
ملاقاتوں اور اجلاس میں پاکستان اور عمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.