by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں غیر ملکی مہمانوں کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں ترکیہ اور بنگلادیش سے آئے غیر ملکی مہمانوں کو لوٹنے میں ملوث ایک ملزم گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ 

ملزم کی گرفتاری لیاری عثمان آباد میں پولیس مقابلے کے بعد عمل میں آئی۔

خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ملزمان نے 9 اکتوبر کو بنگلادیش سے آئے افراد کو ڈرا دھمکا کر 52 ہزار 500 بنگلادیشی ٹکا لوٹ لیا۔

11 اکتوبر کو انہی ملزمان نے ترکیہ سے آئے 2 افراد سے 2 ہزار امریکی ڈالرز لوٹ لیے تھے۔



PNP

Comments are closed.