ملک میں سیاسی تشویش، پی ایس ایکس 100 انڈیکس گر گیا
ملک میں سیاسی تشویش اور صدر ٹرمپ کی ایران پر نئے حملے کی تیاریوں کی خبر پر آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس گرا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1138 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 441 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 2036 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی ایران پر نئے حملے کرنے کی تیاریاں کرنے کی خبر پر ایشیائی بازار میں منفی رجحان رہا جس کے باعث پی ایس ایکس 100 انڈیکس بھی اس کی لپیٹ میں رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی سیاسی صورتحال سے تشویش بڑھی ہے اور سرمایہ کار محتاط ہوئے ہیں۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 149 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 597 ارب روپے ہوگئی۔
PNP
Comments are closed.