by Rao Imran Suleman
Rao Nama

معمر رانا نے جذباتی انداز میں اپنی طلاق کا اعتراف کرلیا

پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے طلاق سے متعلق خبروں کی تصدیق کی ہے۔

اداکار کے مطابق طلاق کا عمل آگے بڑھ چکا ہے اور وہ اس سلسلے میں عدالتی دستاویزات پر دستخط بھی کر چکے ہیں، تاہم وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ ان کا ازدواجی رشتہ ختم نہ ہو۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جذباتی گفتگو کرتے ہوئے معمر رانا نے بتایا کہ زندگی کے اس مشکل مرحلے میں ان کے بھائیوں نے ان کا ساتھ دیا، لیکن اب ان کی اہلیہ اور بچے ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنے اہل خانہ سے محبت کرتے ہیں اور دستخط کرنے کے باوجود دل سے دعا کرتے ہیں کہ ان کا رشتہ برقرار رہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

معمر رانا نے 1998 میں اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر مہمناز پرویز سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی تقریباً تین دہائیوں پر محیط رہی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں، جو اب بڑی ہو چکی ہیں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

اداکار ان دنوں ذاتی زندگی کے مشکل فیصلوں کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ سفر میں بھی اتار چڑھاؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ فلموں میں کام کرنے کے علاوہ وہ پنجابی تھیٹر کے ڈراموں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ طلاق کے معاملے پر ان کا حالیہ جذباتی بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔

PNP

Comments are closed.