by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گاڑیوں کے ٹکرانے پر صلح ہونے کے باوجود مشتعل شخص نے مخالف گاڑی پر فائرنگ کردی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مشتعل شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، پولیس کے مطابق واقعہ سڑک پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

ڈیفنس کراچی کے علاقے خیابان شہباز میں گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گاڑی کے شیشے توڑنے اور فائرنگ کرنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں کی ٹکر کے بعد کار سواروں میں ہاتھا پائی ہوئی تھی، اطراف میں موجود لوگوں نے دونوں افراد میں صلح کروا دی تھی، صلح ہونے کے بعد مشتعل شخص نے دوسری گاڑی پر فائرنگ کی۔



PNP

Comments are closed.