by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پشاور سکول سانحے میں 10 سالہ اکلوتا بصیر بھی جاں بحق، 21 سال بعد پیدا ہوا تھا

پشاور( پی این پی)پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا دس سالہ عبدالبصیر بھی جان کی بازی ہار گیا جو 21 سال بعد پیدا ہوا تھا،

اکلوتے بیٹے کی یاد میں والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔دس سالہ عبدالبصیر ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا جسے بڑے ناز و نخرے سے پالا جاتا جارہا تھا، ماں باپ کی آنکھوں کا تارا عبدالبصیر بڑی محبت سے پیش آنے والا بچہ تھا جس کی جدائی میں رشتہ دار عزیز و اقارب بھی غم سے نڈھال ہیں۔عبدالبصیر 21 سال بعد پیدا ہوا تھا، اکلوتے بیٹے کو یاد کرکے والدین کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں، والد کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی گھر آتے عبدالبصیر ان سے لپٹ جاتا تھا۔سکول کے افسوس ناک واقعہ میں عبدالصیر کے دوست بھی زندگی کی بازی ہار گئے علاقے میں غم کا سماں ہے اور ہر آنکھ آشکبار ہے۔

PNP

Comments are closed.