by Rao Imran Suleman
Rao Nama

روس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

—فائل فوٹو

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 برینٹ خام تیل کی قیمت 1 اعشاریہ 5 فیصد سے زائد کمی کے بعد 107 ڈالرز 92 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔

قیمتوں میں کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے اس حکم نامے کے بعد ہوئی، جس کے تحت روس سے متعلق متعدد مجوزہ پابندیاں ان کے نفاذ سے چند روز قبل واپس لے لی گئیں۔

 ان پابندیوں میں روسی اشیاء پر محصولات اور روسی تیل و گیس کی خریداری پر عائد کی جانے والی پابندیاں بھی شامل تھیں۔

اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سلامتی کے خطرات کے باعث عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے تحفظ اور توانائی کی رسد محدود ہونے کے خدشات بڑھ گئے تھے، جس کے نتیجے میں جمعے کو برینٹ خام تیل کی قیمت مختصر وقت کے لیے 110 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، مئی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب تیل کی قیمت اس سطح پر پہنچی۔



PNP

Comments are closed.