by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیکیورٹی خدشات، عراق نے ایران سے سرحد بند کر دی

عراق نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ایران سے ملحق شیب سرحدی گزرگاہ بند کر دی

عراق نے سیکیورٹی انتظامات کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے لیے ایران کے ساتھ واقع شیب سرحدی گزرگاہ کو تاحکمِ ثانی بند کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیب کراسنگ کو مسافروں، گاڑیوں اور مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سرحدی گزرگاہ پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

شیب سرحدی گزرگاہ عراق اور ایران کے درمیان اہم راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے مسافروں کی آمد و رفت کے علاوہ تجارتی سامان کی نقل و حمل بھی کی جاتی ہے۔

گزرگاہ کی بندش سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد پار سفر اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، اسے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔

PNP

Comments are closed.