by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بلوچستان میں گندم کا سرکاری ذخیرہ ختم، بحران شدت اختیار کر گیا

— فائل فوٹو 

بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

ذرائع محکمۂ کموڈیٹیز کے مطابق صوبے میں گندم کا سرکاری ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے باوجود گندم کی خریداری تاحال نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاسکو سے 5 لاکھ 75 ہزار بوریاں گندم خریدنے کی منظوری دی تھی، مختلف انتظامی مراحل کے باعث گندم کی خریداری میں تاخیر ہوئی۔

فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ اور سرکاری گوداموں میں گندم نہیں، پنجاب اور سندھ سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 260 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔



PNP

Comments are closed.