بیجنگ سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلے” کے پہلے ایونٹ کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم گو لے اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم چھن شیوئی ڈونگ نے مشترکہ طور پر اس مقابلے کا آغاز کیا۔ شن ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت روبوٹ انڈسٹری کسی ملک میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ کا معیار طے کرنے کی ایک اہم علامت بن چکی ہے ، اور چین روبوٹ مینوفیکچرنگ اور ایپلی کیشن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے عالمی معیار اور طاقتور میڈیا پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ، “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلہ” روبوٹکس کی جدید کامیابیوں کو ہمہ جہت طریقے سے دکھائے گا۔ توقع ہے کہ اس مقابلے کے ذریعے روبوٹ ٹیکنالوجی چین کو ایک سائنسی اور تکنیکی طاقت بنانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلہ” دنیا کی ٹاپ روبوٹ ریسرچ ٹیموں کو اکٹھا کرے گا، اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ شرکت کے سب سے زیادہ پیشہ ورانہ معیارات اور ترتیب کے سب سے زیادہ سائنسی ڈیزائن کے ساتھ چینی معیارات پر مبنی عالمی ٹاپ روبوٹ مقابلے کا پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا۔مقابلے کے پہلے ایونٹ کے طور پر ، پہلے روبوٹ ڈاگ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس ،اوبسٹکلز ، باکسنگ مقابلہ ، اور فائر ریسکیو سمیت دیگر تھیم مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی