تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں ایک اضافی اسپنر شامل کیا ہے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، رضا اللہ ڈیبیو کریں گے جبکہ شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ وارم اپ کے دوران نسیم شاہ کی انگلی میں انجری ہوئی ہے جبکہ فہیم اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کیا ہے۔
میچ کا آغاز
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے میچ کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گرا دی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹام بینٹن کو آؤٹ کر کے ون ڈے میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی دوسری وکٹ 11 رنز پر گر گئی جب شاہین آفریدی نے جو روٹ کو 5 رنز پر آؤٹ کیا۔
پاکستان ٹیم
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں شاداب خان، رضا اللّٰہ، صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، سعد بیگ، حسن نواز، عرفات منہاس، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم سیریز کے اپنے پہلے دونوں میچز سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف جیت چکی ہے جبکہ انگلینڈ کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی تھی۔
PNP
Comments are closed.