by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کورٹ میرج کے بعد دوسرے شخص سے نکاح؟ پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرا لیا

کراچی(پی این پی)مومن آباد انویسٹی گیشن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے مغویہ لڑکی کو بازیاب کرکے مقدمے میں نامزد مبینہ ملزم کوگرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مغویہ کومل کو بازیاب کرکے مقدمے میں نامزد ملزم امین ولد سلیم الدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ محمد عراف شاہد نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے تقریباً ایک سال قبل کومل سے کورٹ میرج کی تھی، تاہم نکاح کے بعد کومل کی رخصتی نہیں ہوئی تھی اوروہ اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

مدعی کے مطابق 21 اکتوبر کو کومل کی والدہ نے اسے فون کرکے اطلاع دی کہ کومل صبح تقریباً 8 بجے گھرسے نکلی تھی،لیکن واپس نہیں آئی۔معلومات حاصل کرنے پرمعلوم ہوا کہ کومل مبینہ طورپرامین ولد سلیم الدین سے رابطے میں تھی اوراس سے نکاح کر لیا تھا،جس پرمدعی نے قانونی کارروائی کی درخواست کی۔

مدعی کی رپورٹ پرتفتیشی ٹیم تھانہ مومن آباد نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویہ کومل کو بازیاب کر لیا اور ملزم امین ولد سلیم الدین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.