by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بہاولپور، سب انسپکٹر کے شہر ی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

بہاولپور میں پولیس چوکی لاری اڈے کے سب انسپکٹر کے شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

متاثرہ شخص نے الزام لگایا ہے کہ سب انسپکٹر نے رشوت طلب کی تھی اور پوچھ گچھ کے دوران پولیس اہلکار نے تشدد کیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تھپڑ مارنے کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا، میاں بیوی دوسرے شہر سے آئے تھے، نجی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی ہے۔



PNP

Comments are closed.