موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے، مصدق ملک
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز پگھلنے سے ہونے والی تباہی پوری تہذیب کو ختم کردیتی ہے، موسمیاتی تحفظ کےلیے اجتماعی کاوشیں درکار ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےمیں اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
PNP
Comments are closed.