by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سکول ٹیچر کی طلباء کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد (پی این پی) سرگودھا میں اسکول ٹیچر کی جانب سے طلبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

جہاں دو بچوں کی ابتدائی طبی رپورٹس میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی حتمی میڈیکل رپورٹس اور ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں، جن کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار اسکول ٹیچر اور دو کم عمر ملزمان سے تحویل میں لیے گئے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کو فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے تاکہ ان سے حاصل ہونے والے ڈیجیٹل شواہد کی جانچ کی جاسکے۔

واضح رہے کہ اس کیس میں تقریباً چھ روز قبل اسکول ٹیچر اور دو مبینہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سمیت تینوں افراد اس وقت سی سی ڈی کی حراست میں ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

PNP

Comments are closed.