کراچی(پی این پی)ویسٹ بے کے ساحلی پانیوں میں 500 سے زائد ڈولفنز کا غیر معمولی اجتماع دیکھا گیا، ماہی گیر امیر داد خان نے اپنی کشتی کے قریب ڈولفنز کو پانی سے اچھلتے دیکھا۔ڈولفنز کی اچھل کود اور پانی میں کھیلنے کے مناظر نے ماہی گیر کو حیران کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈولفنز کی بڑی تعداد میں موجودگی ساحلی ماحولیاتی نظام کی صحت مند حالت کی علامت ہے۔ انڈو پیسیفک بوتل نوز ڈولفنز پاکستان کے ساحلی پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔
کراچی کے ویسٹ بے کے ساحلی پانیوں میں 500 سے زائد ڈولفنز کی موجودگی دیکھی گئی، ماہی گیر امیر داد خان نے اپنی کشتی کے قریب ڈولفنز کو پانی سے اچھلتے دیکھا۔ https://t.co/utvWVuStws
— Social Jockey (@SocialJockey1) October 27, 2026
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے پاکستانی ساحلی اور سمندری پانیوں میں سیٹیشینز کی 26 اقسام ریکارڈ کی ہیں، ڈولفنز اور وہیلز سمیت سمندری حیات کی مختلف اقسام پاکستان کے ساحلی پانیوں میں موجود ہیں۔
ڈولفنز اور وہیلز کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی قوانین کے نفاذ میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا اہم کردار ہے۔ ماہی گیروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے تعاون سے ڈولفنز اور وہیلز کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان نے ڈولفنز کی بڑی تعداد میں موجودگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفنز کی بڑی تعداد میں موجودگی سمندری حیاتیاتی تنوع اور صحت مند غذائی زنجیر کا حوصلہ افزا اشارہ ہے۔
PNP
Comments are closed.