شیخو پورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں تاخیر پر بیوی اور بچی کے اغواء سے دل برداشتہ محنت کش نے زہریلی گولی کھا کر خودکشی کر لی۔
والدہ کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق متوفی نے ایک نجی ادارے سے قرض لیا تھا، جس کی ادائیگی میں تاخیر پر مبینہ طور پر اس کی بیوی اور بچی کو اغواء کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ محنت کش کی منت سماجت کے باوجود اس کی بیوی اور بچی کو رہا نہ کیا گیا تو اس نے زہریلی گولی کھا لی۔
مقدمے میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تشدد، بیوی اور بچی کے اغواء اور محنت کش کی موت کا سبب بننے سے متعلق دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
PNP
Comments are closed.