قلعہ عبداللّٰہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
قلعہ عبداللّٰہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد 2 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔
لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی ترجیح ہے۔
PNP
Comments are closed.